ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / میگھالیہ میں بھی حکومت بنانے کی کوشش کرے گی بی جے پی،امت شاہ نے دیا اشارہ

میگھالیہ میں بھی حکومت بنانے کی کوشش کرے گی بی جے پی،امت شاہ نے دیا اشارہ

Sat, 03 Mar 2018 21:04:32    S.O. News Service

نئی دہلی ،03؍ مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)شمال مشرقی کی تین ریاستوں میں تریپورہ، ناگالینڈ اور میگھالیہ میں انتخابی نتائج پر بی جے پی صدر امت شاہ نے کہا کہ اس جیت نے نریندر مودی کی ترقی پالیسی پر مہر لگانے کا کام کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تین ریاستوں میں سے دو ریاستوں میں بی جے پی حکومت بنانے جا رہی ہے۔میگھالیہ میں کانگریس کو اکثریت نہیں ملی ہے۔ممبر اسمبلی جن کی حمایت کریں گے، اسی کی حکومت بنے گی۔ممبر اسمبلی کے توڑ پھوڑسے حکومت نہیں بنے گی۔واضح رہے کہ میگھالیہ میں بی جے پی نے صرف 2سیٹیں جیتی ہیں، جبکہ کانگریس 21سیٹیں جیت کر سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے۔دوسرے نمبر پر این پی پی ہے۔اس کے علاوہ تقریباً17 سیٹوں پر آزاد امیدوار جیتے ہیں۔ایسے میں اقتدار کی چابی آزاد اور این پی پی کے ہاتھوں میں ہے۔شاہ نے کہا کہ میگھالیہ کا مینڈیٹ کانگریس کے خلاف آیا ہے۔ریاست میں این ڈی اے کی پارٹی کو کافی فائدہ ملا ہے۔شاہ نے براہ راست طور پر اشارہ دیا ہے کہ میگھالیہ میں این ڈی اے کو جس طرح کا فائدہ ملا اور کانگریس کے خلاف مینڈیٹ ہے۔ایسے میں مانا جا رہا ہے بی جے پی نے میگھالیہ میں کانگریس کو اقتدار سے دوررکھنے کے لئے این پی پی اور آزاد ممبران اسمبلی کے ساتھ حکومت بنانے کی سمت میں قدم بڑھا سکتی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال منی پور اور گوا میں بی جے پی نے کم سیٹ حاصل کرنے کے بعد بھی حکومت بنانے میں کامیاب رہی ہے۔جبکہ کانگریس دونوں جگہ سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری تھی۔اس کے باوجود وہ حکومت بنانے سے محروم رہ گئی تھی۔منی پور اور گوا کی طرز پر میگھالیہ میں بھی بی جے پی حکومت بنانے کے لیے آگے قدم بڑھاسکتی ہے۔


Share: